بنوں ،میونسپل کمیٹی درجہ چہارم کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا کیا ،تنخواہیں جاری نہ کرانے پر شہر میں صفائی سے انکار کی دھمکی دیدی

بدھ 18 جنوری 2017 18:09

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) میونسپل کمیٹی درجہ چہارم ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا،تنخواہیں جاری نہ کرانے پر شہر میں صفائی سے انکار کی دھمکی دے دی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں گزشتہ چار ماہ سے وہ تنخواہوں سے محرو م چلے آ رہے ہیں گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ہم اتنے مقروض ہو چکے کہ کوئی ہمیں مزید قرض بھی نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ سردی ہو یا گرمی سخت سے سخت ڈیوٹی ہم دیتے ہیں مگر تنخواہیں وقت پر نہیں ملتی ہم کئی کئی ماہ بغیر تنخواہ کے گزار تے ہیں اب گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی دے محروم ہیں مگر کوئی غور نہیں کیا جا رہا ہم مطالبہ کرتے ہیں ہمارے بال بچوں پر رحم کھائی جائے اور تنخواہیں کئے جائیں ،اس موقع ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دولت خان نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجوہات منظر عام پر لائیں گے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں