بنوں،اے ٹی آئی کا طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ آفزائی کیلئے عزم ہمارا پاکستانی مہم چلانے کا اعلان

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:26

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ نے طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ آفزائی کیلئے عزم ہمارا پاکستانی مہم چلانے کا اعلان کر دیا 18جنوری کو بنوں آڈیٹوریم ہال میں ایجوکیشنل ایکسپو کے نام سے میلہ سجے گابنوںپریس کلب میں پریس کانفرنس سے اسلامی جمعیت طلبہ بنوں کے ناظم اعجاز الحق سورانی ،سیف ڈائریکٹر زاہد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں طلبہ و اساتذہ کی حوصلہ آفزائی کیلئے ہر چھ ماہ بعد ایک نئے مہم کا آغاز کرتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ و اساتذہ کی حوصلہ آفزائی کیلئے اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جو سرکاری تعلیمی اداروں میں نہ ہونے کے برابر ہیںانہوں نے کہا کہ 18جنوری کو باقاعدہ طور پر اس مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں ٹیلنٹ ایوارڈ شو ،طلبہ کے تیار کردہ ٹیکنالوجی پراجیکٹس، سیرت النبی ؐ کے موضوع پر تحریری ٹیسٹ اور ٹیسٹ میں پوزیشن لینے والوں کو انعامات ،سوال و جواب سیشن ،ڈرائنگ ،ورکشاپ اور ٹیبلو مقابلے منعقد کئے جائیں گے مذکورہ نمائشی میلے میں پرائمری سے لیکر یونیورسٹی لیول تک نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ اور انعامات دیئے جائیں گے اُنہوں نے کہا کہ اس میلہ میںبنوں کی صد سالہ تاریخ مکمل ہونے کی یاد میں ایک سٹال لگایا جائے گا جس میں بنوں کی ثقافتی اشیاء آویزاں کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں