وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میںمواصلات سمیت مختلف منصوبوں کیلئے 48 ارب مختص کر دئیے

جمعہ 20 جنوری 2017 18:31

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میںمواصلات سمیت مختلف منصوبوں کیلئے 48ارب روپے مختص کر دئیے ہیں ،منصوبوں میں ڈومیل تا رنگین آباد چوک ،سرائے نورنگ تا گمبیلا ڈبل روڈ اور کوہاٹ تا سرائے گمبیلا انڈس ہائی کی توسیع شامل ہے ،منصوبوں کا اعلان وزیر اعظم نے اپنے دورہ بنوں کے موقع پر وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی کی جانب سے پیش کئے گئے تھے جس کیلئے منصوبہ بندی ڈویژن نے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے منصوبہ بندی ڈویژن نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے اپنے دورہ بنوں کے موقع پر کئے جانے والے اعلانات کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے 48آرب روپے کے فنڈز مختص کر دئیے ہیں ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے کے کوہاٹ تا رنگین آباد سیکشن کی توسیع کیلئے 30آرب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ڈومیل تا رنگین آباد چوک اور سرائے نورنگ تاسرائے گمبیلا دورویہ سڑک کی تعمیر کیلئی18آرب روپے مختص کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی ڈویژن نے بنوں ائیرپورٹ کی توسیع،اور بنوں کے مختلف یونین کونسلوں کو گیس فراہمی کے منصوبوں کیلئے بھی فنڈز مختص کئے ہیں جو کہ متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے کلیرنس کے بعد جاری کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق ڈومیل تا رنگین آباد چوک کو دورویہ بنانے ،بنوں ائیرپورٹ کو دوبارہ چالو اور توسیع کرنے اور مختلف یونین کونسلوں کو گیس فراہمی کے مطالبات وفاقی ہائوسنگ اکرم خان درانی نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ بنوں کے موقع پر کئے تھے جس کی وزیر اعظم نے منظوری دی تھی اور اب ان منصوبوں کیلئے گرانٹ بھی مختص کر دی گئی ہے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے گذشتہ تین سالوں سے محروم رکھے جانے والے جنوبی اضلاع کیلئے فنڈز جاری کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں