بنوں ‘اخبار فروش کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ‘ گھریلو سامانجل کر خاکستر

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) بنوں غریب اخبار فروش کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی 2 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا بنوں کے علاقہ کوٹ بیلی میں رہائش پزیر غریب اخبار فروش خلیل نواز ولد محمد نواز اپنے بیمار چچا زاد بھائی کی تیمارداری خیریت پوچھنے کیلئے گھر میں تالا لگا کر چلے گئے کہ اس دوران انکے گھر میں اچانک بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود فریج ، یو پی ایس پنکھے فرنیچر اور دیگر تقریباً 2 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا غریب اخبار فروش خلیل نواز نے حکومت سے ہمدردانہ مطالبہ کیا کہ آگ میں میری تمام جمع پونجی راکھ کا ڈھیر بن گئی ہے حکومت فوری طور پر مالی امداد کرے

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں