تحصیل ڈومیل میں آل کونسلرز اتحاد کا قیام

فہیم آزاد وزیر ایڈوکیٹ صدر جبکہ الطاف الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

پیر 23 جنوری 2017 20:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) تحصیل ڈومیل میں آل کونسلرز اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا فہیم آزاد وزیر ایڈوکیٹ صدر جبکہ الطاف الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے گذشتہ روز تحصیل ڈومیل کے منتخب بلدیاتی کونسلروں کا انتخابی اجلاس بمقام منگل میلہ منعقد ہوا جس میں تمام کونسلروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر باقاعدہ انتخابات کے ذریعے آل کونسلرز اتحاد کے نام سے یونین کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق حاجی محمد یونس خان سر پرست اعلیٰ ،فہیم آزاد وزیر ایڈوکیٹ صدر ،الطاف الرحمن جنرل سیکرٹری ،عثمان خان پریس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے اس موقع پر منتخب عہدیداروں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل کونسلرز کے قیام کا مقصد محکمہ بلدیات میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے کیونکہ ضلع بنوں کے تمام ویلج ناظمین ،سیکرٹریز اور محکمہ بلدیات افسران آپس میں ملے ہوئے ہیں اور انہوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ناظمین کونسلروں کو منصوبے دینے سے صاف انکاری ہے جبکہ محکمہ بلدیات کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے کمیشن پر ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا اڈیٹر جنرل آف پاکستان محکمہ بلدیات ضلع بنوں میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کا آڈٹ کرائے اور خیبر پختونخوا حکومت یہاں ہونے والی کرپشن کا فوری نوٹس لے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں