فاٹا اور بنوں میںفورسز کی فضائی اور زمینی کارروائی ،جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر سمیت 16 ہلاک
سکیورٹی فورسز کی افغان سرحدی علاقوں سے ملحقہ خیبر ایجنسی ،کرم ایجنسی اور اورکزئی کے علاقوں میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ ،فائرنگ کا تبادلہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ،دہشت گردوں کی لاشیں قبضہ میں لے لیں،سکیورٹی حکام
جمعہ 17 فروری 2017 20:44
(جاری ہے)
جس کے نتیجے میں دو شدت پسند مارے گئے جبکہ باقی شدت پسند اسلحہ چھوڑ کرفرار ہو گئے جبکہ دوسری جانب سیکورٹیذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ دڑادڑ اماموزئی سمیت دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک خفیہ ٹھکانے میںکلعدم تنظیم کے 4شدت پسند موجود تھے جوکہ سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے چاروں اطراف سے گھیرے میں لیکرجوابی کاروائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں 4شدت پسند مارے گئے۔
جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس ،دستی بم ،اسلحہ اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کر لی۔جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی 4لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹربابر میلہ اورکزئی ایجنسی پہنچا دی گئی۔دوسری جانب وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے 6دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے 10ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ سرکاری حکام کے مطابق یہ کارروائی جمعے کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے لوئے شلمان میں کی گئی۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی گئی فورسز کی جوابی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 6دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 10ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم جماعت الحرار کا 1کارندہ بھی شامل ہے۔ ہلاک شدہ 6دہشتگردوں کی لاشیں غاشی چیک منتقل کر دی گئی ہیں۔ادھر بنوں کے علاقے بکاخیل مروت کینال کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں4 مبینہ شدت پسند مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ ، غیر ملکی کرنسی اور مختلف مقامات کو ہدف بنانے کی فہرست بھی بر آمد ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع مروت کینال میں مبینہ شدت پسند نقل و حرکت کر رہے تھے کہ اس دوران سکیورٹی فورسز کیساتھ آمنا سامنا ہوا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مبینہ چار شدت پسند مارے گئے ہیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، افغانی اور کویتی کرنسی بر آمد کر لی گئی ہے ساتھ ساتھ ان کے قبضے سے ایک فہرست بر آمد کر لی ہے جن میں بکاخیل ٹی ڈی پیز کیمپ ،آرمی ہیڈ کوارٹر،بکاخیل پولیس اسٹیشن اورسیدگئی آرمی چیک پوسٹ کو اپنا ہدف بنانے کیلئے درج کیا گیا تھا جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر د یاہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بنوں، اے۔ڈی۔ار الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ سے فوری اور سستا عدل و انصاف کا حصول ممکن ہوگا ، چیئرمین ..
بنوں،بارودی مواد کا دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا
اداروں سے ٹکرائو کے حق میں نہیں ہیں ، عرفان پیرزادہ
یو آئی بنوں ڈویژن نے 9 مئی کے ایوان نہیں میدان تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلان
بنوں، پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے زرشاد خان کی 18 سال سے کوئی سراغ نہیں مل سکا
جب تک زندہ ہوں قوم کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،سید قیصرعباس شاہ
پشاور ہائیکورٹ بنوں بارایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ووکلاء تنظیموں نے کاغذات نامزدگی ..
کالے کوٹ کی عزت اور وقار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ، درانی ایڈووکیٹ
بنوں ،تیز بارشوں کا سلسلہ شروع شہر اور ملحقہ علاقوں میں نالے ابل پڑے ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار غائب
سابق اُمیدوار قومی اسمبلی خدائی خدمت گار ملک حیات خان منڈان نے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت
بنوں کے عوام کی تفریح کیلئے جشن بہار عید میلہ
بنوں سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ