دہشت گردحملوں کے بعدبنوں ڈویژن کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت ، نماز جمعہ سخت سیکورٹی میں ادا

جمعہ 17 فروری 2017 22:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)پشاور خود کش حملے بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد ڈویژن کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی نماز جمعہ سخت سیکورٹی میں ادا کی گئی ضلع بھر میں اندرون شہر اور مساجد امام بارگاہ کے باہر اضافی نفری تعینات بنوں داخل ہونے والو ں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑاخیبر پختونخوا کے میں دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث قانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے حفاظتی حکمت عملی اپناتے ہوئے بنوں ڈویژن کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا جسکے باعث نماز جمعہ کے دوران ضلع بھر کے مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی جبکہ اندرون شہر جانے والوں سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزت چیک کئے جارہے تھے ریجن پولیس ذرئع کے مطابق بنوں کے ساتھ ملحقہ ایف ار علاقہ جات اور ڈویژن کے سرحدات کی نگرانی مزید سخت کی گئی ہے جبکہ ڈویژن میں داخل ہونے والوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے بنوں میں حالیہ جھڑپ کے بعد سرکاری دفاتر تھانوں اور عدالتوں کی سیکورٹی صوتحال مزید سخت کردی گئی

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں