اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر بنوں اور وزیر قومی اتحاد کے مشران کا گرینڈ جرگہ ، ایف آر بنوں میں بھرتیوں سمیت تمام اقدامات میرٹ پر کرانے کا مطالبہ

بدھ 22 فروری 2017 23:07

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر بنوں اور وزیر قومی اتحاد کے مشران کا گرینڈ جرگہ ، ایف آر بنوں میں بھرتیوں سمیت تمام اقدامات میرٹ پر کرانے کا مطالبہ ، پولیٹیکل انتظامیہ قوموں کو تصادم سے بچانے کیلئے حکومت کے مقررہ اور رائج پالیسی پر مبنی اقدامات اُٹھائے گزشتہ روز اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر بنوں اشفاق خان کی صدارت میں وزیر قومی اتحاد کے مشران کا ایک گرینڈ جرگہ ہوا اس موقع پر وزیرقومی اتحاد کے صدر رحمت اللہ خان ، انجینئر جہانگیر خان ، ثناء اللہ خان اور دیگر نے بتایا کہ ایف آر بنوں میں احمدزئی اور اُتمانزئی وزیر پر مشتمل تحصیل میں دو قبیلے آباد ہیں موجودہ وقت میں اُتمانزئی کے غیرقانونی اقدامات اور پولیٹیکل انتظامیہ کی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے دونوں قبیلوں میں تصادم کا خدشہ موجود ہے کیونکہ اُتمانزئی قبائل کے چند عناصر غیرقانونی طریقے سے تعلیم ، صحت لائیوسٹاک سمیت مختلف محکموں میں مداخلت کرتے ہیں جس سے احمدزئی وزیر قبیلے میں روز بروز خدشات بڑھ رہے ہیںجس سے تصادم پیدا ہونے کا خطرہ موجود ہے اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر بنوں اشفاق خان نے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ ایف آر بنوں میں امن وامان کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے اور یہاں پر تمام اقدامات حکومت کے مروجہ پالیسی کے مطابق میرٹ پر ہونگے جس کے حوالے سے تمام شعبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں دونوں قبیلوں میں تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں