بارکھان‘ رکھنی بازار سے اغواء 3 افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کی چھاپہ مار کاروائی ‘بازیابی عمل میں نہ آ سکی

بدھ 11 جنوری 2017 20:47

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) رکھنی بازار سے اغواء ہونے والے 3 افراد کی بازیابی کے لئے پولیس کی چھاپہ مار کاروائی جاری تاہم آخری اطلاعات تک مغوی کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رکھنی بازار میں نامعلوم افراد نے 3 افراد کو اغواء کرلیا جن کی بازیابی کے لئے پولیس ، لیویز اور بی سی اہلکاروں نے نے رکھنی کے علاقے چھاپہ مار کاروائی شروع کردی اور مغویوں کی بازیابی کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم آخری اطلاعات آنے تک مغویان کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں