فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں کی کوہلو میں کارروائی ‘بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 22:29

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں کے اہلکاروںنے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں نے کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے چھتر میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی کاروائی کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔اسلحہ میں اینٹی ٹینک مائینز،اینٹی پرسنل مائینز،مارٹر گولے،راکٹ لانچر کے گولے،اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل۔ایف سی کے مطابق یہ تمام تر اسلحہ تخریبی کاروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں