مالاکنڈمیں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی بھی غفلت اورسست روی کوبرداشت نہیں کریں گے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 19:44

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مالاکنڈمیں جاری ترقیاتی کاموں میں کوئی بھی غفلت اورسست روی کوبرداشت نہیں کریں گے افسران اپناقبلہ درست کریں اگرکسی بھی محکمے کے ترقیاتی کاموں میں کنٹریکٹروں نے رینگ کیاتومتعلقہ محکمے کے سربراہ اس کاذمدارہونگے کیونکہ مالاکنڈمیں کرپٹ افسران کیلئے کوئی بھی جگہ نہیں ہم خودکرپشن نہیں کریں گے اورکرپشن کے دروازے بندکرنے کیلئے اخری حدتک جائیں گے۔

ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ مالاکنڈمیں ڈیڈک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پرڈیڈک کمیٹی مالاکنڈکے چئیرمین ایم پی اے محمدعلی شاہ باچابھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غیرحاضرمختلف اداروں کے افسران کے عدم شرکت پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے اے ڈی سی کوہدایت کی ہے کہ ان کے خلاف نوٹس لیکرکاروائی کی جائے تاکہ ائندہ کیلئے کوئی بھی افسربلاجوازغیرحاضرنہیں ہونگے۔

انہوںنے کہاکہ اگرمالاکنڈکے افسران کرپشن کرنے سے بازنہیں آئیں توہم مجبوراًمحکمہ انٹی کرپشن اورنیب سے رجوع کریں گے ۔انہوںنے محکمہ ایجوکیشن کے حکام کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ترقیاتی کاموں کوجلدازجلدمکمل کریں اورمیل ڈی اوافس کے رپورٹ بھی بیس دنوں کے اندراندرپیش کریں ۔اورایک مہینے کے اندراندرپی ٹی سی الیکشن کراکے اس میں ویلج کونسل کے ممبران بھی لیاجائے اورمتعلقہ تحصیل کے اے سی کے نگرانی میں کیاجائے ۔

اگرمحکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے دس دنوں کے اندراندرسکیمیں شروع نہ کی گئی تووہ وہاں سے مجبوراًتبدیل کردیں گے کیونکہ وہ افس میں بیٹھ کام چلارہے ہیں جس کی وجہ سے تمام کام بندہیں۔انہوںنے کہاکہ ائندہ ڈیڈک کمیٹی کااجلاس جمعرات کے روزہوگاتمام ضلعی افسران اپناشرکت یقینی بنایاجائے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں