ڈپٹی کمشنر کا اچانک مین بازار کا دورہ

بدھ 11 جنوری 2017 21:56

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر کا اچانک مین بازار کا دورہ سردار اسد ہارون نی محکمہ پبلک ہیلتھ کے واٹرسپلائی سکیم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے جگہ جگہ پر لیک پانی کے پائپوں کو دوبارہ ویلڈنگ کرکے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے محکمہ ٹی ایم اے کو سیوریج لائن ٹھیک کرانے کی بھی ہدایات دے دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہاروں نے عوامی شکایت پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن اکرام اللہ شاہ،ضیاء الرحمٰن خان ترند اور ،سینٹری انسپکٹر دوستی رحمٰن کے ہمراہ مین بازار بٹگرام کا اچانک دورہ کیا ۔

اس اچانک دورے کا مقصد پبلک ہیلتھ کی واٹر سپلائی سکیم اورسیوریج نظام صفائی کا جائزہ لینے کیلئے تھا مین بازارکے حدود میں واٹر سپلائی سکیم سے غیر قانونی کنکشن کو کاٹنے کے بعد جگہ جگہ پرلیک پانی کے پائپوں کو موقع پرہی ویلڈنگ کرائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون نے ٹی ایم کے اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وہ فوری طور مین بازار کی مختلف جگہوں پر بند سیوریج پائپوں کو کھولنے کیلئے اقدامات کریں اور صفائی کو یقینی بنائیں ۔

اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔تھانہ چوک اور فارسٹ روڈ پر کلوٹ بنانے کی بھی ضرورت ہے ان دو جگہوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے محکمہ ٹی ایم اے والے اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی سکیموں سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہئے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جو بھی ادارہ سہی کام نہیں کریگا انکے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں