خیبر پختونخواقومی احتساب بیورو کی کارروائی ،کرپشن کے الزام میں چار افسران گرفتار

جمعرات 12 جنوری 2017 15:46

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کارروائی کر کے کرپشن کے الزام میں بٹگرام کے چار اعلیٰ سرکاری افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کے اہلکاروں نے بٹگرام میں کارروائی کرتے ہوئے ضلعی اکائونٹ آفیسر محمد ایاز، اسسٹنٹ نرسری آفیسر طارق محمود، سینئر ایڈیٹر اورنگزیب اور سب اکائونٹ آفیسر محمد یونس کو گرفتار کر لیا۔ چاروں سرکاری افسران پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام ہیں جن کی کرپشن کے باعث حکومتی خزانہ کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ تمام سرکاری افسران کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں