گلی باغ کے رہائشی دو بھائیوں کو عجیب بیماری لاحق ہو گئی، علاج معالجہ پر ڈاکٹرز بھی حیران ہو گئے

جمعرات 12 جنوری 2017 23:11

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) بٹگرام کے علاقہ گلی باغ کے رہائشی دو بھائیوں کو ایسی بیماری لاحق ہو چکی ہے جس کے علاج معالجہ پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں، عجیب و غریب بیماری نے دو جوان سگے بھائیوں کو جھکڑ رکھا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھر والے پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں، آخر ان کا علاج کریں بھی تو کہاں ۔ دونوں بیمار بھائی انصاف صحت کارڈز سے بھی محروم ہیں کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام کے سروے میں ان کے نام شامل نہیں۔

بٹگرام کے نواحی علاقہ گلی باغ کے رہائشی عبدالعزیز نامی پرائمری سکول ٹیچر کے دو بیٹے عدنان اور وحید کو ایک ایسی موزی بیماری لگ چکی ہے جس پر ڈاکٹرز بھی نہیں سمجھ پا رہے ہیں، دونوں بھائیوں کے ہاتھ اور پائوں ناکارہ ہو چکے ہیں، عدنان کی عمر 15 اور وحید کی 13 سال ہے، دونوں بھائی پیدائشی طور پر ٹھیک تھے، جونہی ان کے عمر 10 سال کو پہنچی تو انہیں ایک عجیب و غریب بیماری نے جھکڑ لیا اور اب دونوں بھائی ہاتھ اور پائوں سے معذور ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے والد عبدالعزیز کے مطابق بیٹوں کے علاج پر تمام جمع پونجی خرچ کر چکا ہے مگر ان کا علاج نہ ہو سکا، اب دونوں لخت جگر ہمارے آنکھوں کے سامنے بے بسی کی تصویر بننے ہوئے ہیں کیونکہ اب ہمارے پاس ان کے علاج کیلئے کچھ ہے بھی نہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور فلاحی اداروں سے اپنے بیٹوں کے علاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کے جواں سالہ بچے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں