بٹگرام میں ہفتہ صفائی مہم کامیابی کے ساتھ چوتھے روز میں داخل ہو گئی

جمعرات 12 جنوری 2017 23:11

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) بٹگرام میں ہفتہ صفائی مہم کامیابی کے ساتھ چوتھے روز میں داخل ہو گئی، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹی ایم اے کی باہمی اشتراک سے ہفتہ صفائی مہم میں مرکزی بازار اور گردونواح میں صفائی ستھرائی پر کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی سماجی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے عملہ نے دن رات ایک کر کے صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون نے چارج سنبھالتے ہی عوامی مسائل کو حل کرانے کیلئے انتظامیہ کو الرٹ کر دیا۔ مختلف اداروں میں اصلاحات دیکھنے کو مل رہی ہے چاہے وہ ہفتہ صفائی مہم ہو یا سرکاری اداروں میں اہلکاروں کی سو فیصد حاضریاں، ہر جگہ پر ڈی سی اسد ہارون کی کاوشیں نظر آ رہی ہیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں