ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کیخلاف کریک ڈاون ،متعددمیڈکل سٹور سیل

منگل 17 جنوری 2017 17:19

بٹگرام ۔ 17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کیخلاف کریک ڈاون ،غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کو سیل کرکے مالکان کیخلاف ڈرگ ایک کے تحت مقدمات درج کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صفدر اعظم قریشی نے ڈرگ انسپکٹر امین الحق کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مدمقابل میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران متعدد غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹور وں کو سیلکر دیا گیا جبکہ مختلف ادویات کے نمونے پشاورٹیسٹنگ لیباٹری روانہ کردیئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صفدراعظم قریشی اور ڈرگ انسپکٹر امین الحق نے ڈرگ مافیا اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں پر چھاپے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام سے جعلی ادویات اور غیررجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں سمیت عطائی ڈاکٹروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں