بٹگرام میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

منگل 17 جنوری 2017 17:19

بٹگرام ۔ 17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) بٹگرام میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر 3 روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 90 ہزار 543 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے، جس کے لیے 6سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد سیف اللہ ،پی او ڈاکٹر نزیر احمد دیشانی اور ای پی آئی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر غلام اسحاق نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اس بیماری کے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون نے مقامی پولیو ورکرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام کے اندر پولیو ورکرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے پولیو کے خلاف جنگ میں انکا حوصلہ دیدنی ہے انکا کہناتھا کہ ہم پولیو مہم میں مزید بہتری لائیں گے اور ایک ٹیم کے مانند انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے پولیو بیماری کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں