ْایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈائون

چھاپہ کے دوران میڈیکل سٹوروں سے برآمد ادوایات پشاور ٹیسٹنگ لیبارٹری روانہ کر دی ہیں‘ اسسٹنٹ کمشنر صفدر اعظم

منگل 17 جنوری 2017 21:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کے خلاف منگل کو بڑے پیمانہ پر کریک ڈائون کیا، متعدد غیر رجسٹر ڈ میڈیکل سٹور مالکان قانون کی گرفت میں آ گئے، غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کو سیل کر کے ان کے مالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کر دیئے گئے۔

اچانک چھاپہ کے دوران مختلف میڈیکل سٹوروں سے برآمد ہونی والی ادویات کے نمونے پشاور ٹیسٹنگ لیبارٹری روانہ کر دیئے گئے ہیں، کارروائی سے بچنے کیلئے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کی دوڑیں لگ گئیں، انسانی جانوں سے کھیلواڑ کرنے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، مقامی ڈاکٹروں کو بھی پابند کریں گے کہ وہ اپنے مریضوں کو غیر معیاری ادویات لکھنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صفدر اعظم قریشی اور ڈرگ انسپکٹر امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مدمقابل میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپوں کے دوران متعدد غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کو سیل کر کے ان سے وافر مقدار میں جعلی ادویات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ایسے میڈیکل سٹوروں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976ء کے مطابق مقدمات قائم کرنے کے ساتھ کے ساتھ مختلف ادویات کے نمونے پشاور ٹیسٹنگ لیبارٹری کو روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

ضلع بٹگرام کے اندر جعلی ادویات کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر انڈین ادویات سمیت دیگر غیر معیاری ادویات وافر مقدار میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صفدر اعظم قریشی اور ڈرگ انسپکٹر امین الحق نے ڈرگ مافیا اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں پر چھاپہ کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بٹگرام سے جعلی ادویات اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں سمیت عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں