ڈپٹی کمشنر نے پچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر بٹگرام میں تین روزہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

منگل 17 جنوری 2017 21:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) بٹگرام میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے پچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر تین روزہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 90 ہزار 543 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کیلئے 6 سے زائد ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد سیف الله، پی او ڈاکٹر نذیر احمد دیشانی اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر غلام اسحق کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے، اس بیماری کے مکمل خاتمہ کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون نے مقامی پولیو ورکرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام کے اندر پولیو ورکرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پولیو کے خلاف جنگ میں ان کا حوصلہ دیدنی ہے، ہم پولیو مہم میں مزید بہتری لائیں گے اور ایک ٹیم کے مانند انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے، انشاء الله وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے پولیو بیماری کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں