ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس کے ذمہ دار افسروں کی گرفتاری کے بعد سرکاری امور ٹھپ

منگل 17 جنوری 2017 21:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس کے ذمہ دار افسران کی گرفتاری کے بعد سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ مختلف سرکاری محکمہ جات بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، یہاں تک کے اس ماہ کی تنخواہیں بھی ملنا مشکل نظر آ رہی ہے، صوبائی حکومت نوٹس لے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس بٹگرام کے چار ذمہ دار افسران کی کرپشن کے الزام میں گرفتاری کے بعد ان کی خالی آسامیوں پر تاحال کسی کی تعیناتی نہیں کرائی جا سکی جس کی وجہ ضلع بھر کے سرکاری محکمہ جات شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ نہ تو کسی کے بل پاس ہوتے ہیں اور دفاتر کے خرچے، یہاں تک کے رواں ماہ کی تنخواہیں بھی ملازمین کو ملنا مشکل نظر آ رہی ہے۔

بٹگرام کے عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں