بٹگرام، مختلف ویلج کونسلوںکے لوگوں میں وسفیدہ کیکر اور گوندھ وغیرہ کے ہزاروں پودہ جات تقسیم

ہفتہ 4 فروری 2017 15:42

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) بٹگرام میں بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت واٹر شیڈ بٹگرام ریجن کے افسران نے ضلع بھر کے مختلف ویلج کونسلوںکے لوگوں میں وسفیدہ کیکر اور گوندھ وغیرہ کے ہزارو ںپودہ جات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رینج افسربٹگرام شبیر احمد نے پودوں اورجنگلات کی اہمیت اورافادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جا ریا ہے اور دنیائی لحاظ سے یہ انسانی صحت اور بقاء کیلئے بہت ضروری ہے درختوں اور سبز پودا جات ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور زمینی کٹائوکو روکنے اورمعیشت کو مضبوظ بنانے میںمیں بھی جنگلات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتاہے۔

انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنگلات کی تحفظ کو یقینی بنائیں اور اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرارکھنے کے ساتھ علاقائی خوبصورتی کو برقرار کھیںاس موقع پر ویلج کونسل شنگلی بالہ کوزہ بانڈہ اور بانڈیگوں کے ویلج ناظمین بھی مو جود تھے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں