بھکر، ملک اختر لک محرر و محمد طارق نائب محرر تھانہ جنڈانوالہ تعینات

پیر 23 جنوری 2017 20:15

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ڈی پی او بھکر نے محرر اور نائب محرر تھانہ جنڈانوالہ کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں، تفصیل کے مطابق ڈی پی او بھکر نے ہیڈ کانسٹیبل ملک اختر لک کو محرر تھانہ جنڈانوالہ اور کانسٹیبل محمد طارق کو نائب محرر تعینات کردیاہے جبکہ تھانہ جنڈانوالہ کے محرر ہیڈ کانسٹیبل محمد شبیر خان کو تھانہ صدر بھکرکا محرر لگا دیا گیا ہے، شہری حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں اہلکار عوام کوریلیف فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں