ْدس ماہ قبل تھانہ صدر دریاخان سے اغوا ہونیوالی بلقیس بی بی کو بھکر پولیس نے بازیاب کرالیا

ہفتہ 18 فروری 2017 16:36

بھکر۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) دس ماہ قبل تھانہ صدر دریاخان سے اغوا ہونیوالی بلقیس بی بی کو بھکر پولیس نے بازیاب کرالیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکرآفس سے جاری کی گئی تفصیلات میں کہاگیا ہے کہ 5اپریل 2016ء کو محمد نصیر نے تھانہ صدر دریاخان میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کی بہن بلقیس بی بی کو ملزمان محمد عرفان،عبدالستار وغیرہ نے اغواء کرلیاہے جس پر پولیس نے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے مغویہ کی بازیابی کی کوشش کی مگر کوئی سرغ نہ ملا۔

(جاری ہے)

15فروری2017کو پولیس کو اطلاع دی کہ تھانہ بہل میں دس ماہ قبل جاوید اقبال ولد محمد اقبال بلوچ سکنہ نزد ہمووالی نے ایک لڑکی سے شادی کی ہے جس کے بارے میں افواہ ہے کہ خانہ بدوشوں کو وہ لڑکی کہیں سے ملی تھی۔اس اطلاع پر بھکر پولیس نے کاروائی کی تو اطلاع درست تصدیق ہوئی اور بلقیس بی بی کی بازیابی عمل میںلائی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا بلقیس بی بی وقوعہ کی رات گھر سے نکل کرجارہی تھی کہ اسے خانہ بدوش ملے جن کے ساتھ وہ روانہ ہوئی اوردریاخا ن آئی۔وہاں سے محمداقبال نے اُس کی اپنے بیٹے جاوید اقبال سے شادی کردی ۔انہوںنے مزید بتایاکہ اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں