بھمبر کے نواحی علاقہ گڑھا چوہدریاں میں شارٹ سرکٹ کے واقعہ میں دو ہائی ایس گاڑیاں جل گئیں ، لاکھوں کا نقصان

بدھ 11 جنوری 2017 14:45

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) بھمبر کے نواحی علاقہ گڑھا چوہدریاں میں شارٹ سرکٹ کے واقعہ میں دو ہائی ایس گاڑیاں جل گئیں ، لاکھوں کا نقصان ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گاوں گڑھا چوہدریاں کے رہائشی رزواق ولد بشارت کی دو ہائی ایس گاڑیاں نمبری lok/2724اور mr/654گیراج میں کھڑی تھیں کہ گاڑی کو سٹارٹ کرنے پر ایک گاڑی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اس میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، عوام علاقہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہ پایا جا سکا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں جس کی وجہ سے مالک کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں