بھمبر، ٹیچرز بھرتی کے لیے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ،چوہدری نصر اقبال

جمعرات 19 جنوری 2017 16:46

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور رکن مرکزی مجلس عاملہ چوہدری نصر اقبال آف مکہال نے کہا ہے کہ ٹیچرز کی بھرتی کے لیے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ،اس اقدام سے آزادکشمیر میں میرٹ اور قانون و انصاف کی حکمرانی قائم ہوگی اور اہل افراد ہی محکمہ تعلیم میں آگے آ ئیں گے ۔

ان خیالات اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومتی اقدامات سے آزادکشمیر تعلیم و ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ،ٹیم کیپٹن سمیت پوری کابینہ کی کارکردگی تسلی بخش ہے ،جسے بہتر بنانے کی مزید کوشش ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے نفاذ اور ٹیچر کا تعلیمی معیار بلند رکھنے کے فیصلے ترقی کی ضمانت بنیں گے ،حکومت محکمہ تعلیم کی طرح صحت عامہ میں بھی موثر اقدامات اٹھائے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید پیش رفت ممکن ہو سکے ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں