ْ عتیق الرحمان برسالوی کو چیئرمین تحصیل زکوٰة کمیٹی تعینات کرنا احسن اقدام ہے ،لیگی رہنما

جمعرات 19 جنوری 2017 16:46

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) چوہدری عتیق الرحمان برسالوی کو چیئرمین تحصیل زکوٰة کمیٹی تعینات کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے ،سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے میرٹ پر فیصلہ کر کے لیگی کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں ،جس پر نوتعینات چیئرمین چوہدری عتیق الرحمان کو مبارکباد جبکہ وزیر اعظم اور سینئر وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن بھمبر چوہدری جمیل سلطان ،سینئر مسلم لیگی رہنماء چوہدری ظہیر الدین بابر،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بھمبر چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری عتیق الرحمان مسلم لیگ (ن) کے صف اول کے کارکن ہیں،جن کی خدمات کا پورا حلقہ اعتراف کرتا ہے ،چوہدری طارق فاروق نے میرٹ پر فیصلہ کر کے نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے کہا کہ نوتعینات چیئر مین اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہوں گے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں