7 کے آئندہ بجٹ سے پہلے وزراء کی ٹیم آزادکشمیر بھرکادورہ کر یگی، عوامی ضروریات کے مطابق منصوبہ جات رکھے جائینگے،راجہ محمدفاروق حیدر

آزادکشمیر کے اندرسائوتھ اورنارتھ کی کوئی تفریق نہیں ہے، محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق بلاتخصیص تعمیروترقی کاعمل جاری رکھیں گے برادری ازم کے بت کچلیں گے، نواجوانوں کے مستقبل کومحفوظ بنادیا،دشمن نفسیاتی طورپرشکست نہیں دے سکتا، میڈیاعوام میں حوصلہ پیداکرے،وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 18 فروری 2017 19:01

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ 2017 کے آئندہ بجٹ سے پہلے وزراء کی ٹیم آزادکشمیر بھرکادورہ کریگی اور عوامی ضروریات کے مطابق منصوبہ جات رکھے جائیں گے۔ آزادکشمیر کے اندرسائوتھ اورنارتھ کی کوئی تفریق نہیں ہے۔ میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق بلاتخصیص تعمیروترقی کاعمل جاری رکھیں گے۔

برادری ازم کے بت کچلیں گے نواجوانوں کے مستقبل کومحفوظ بنادیاہے۔ دشمن نفسیاتی طورپرشکست نہیں دے سکتا۔ میڈیاعوام میں حوصلہ پیداکرے۔ آزاد کشمیر کو مثالی خطہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ عوام بھی اپنی ذمہ داریوں کااحساس کریں میں اور میری ٹیم ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے مصروف عمل رہے ہیں اپنی کابینہ اورپارلیمانی پارٹی پرفخر ہے جنھوں نے عوام دوست اقدامات میں بھرپورتعاون کیا۔

(جاری ہے)

میںسویانہیں رہاعوام کے کاموں میں مصروف رہتاہوں جولوگ سوئے سمجھتے رہے انھیں پتہ چل گیاہوگاکہ آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کیسے ہوتی ہے۔ وزیراعظم دھندڑ کوٹ میں مسلم یوتھ ونگ کے مرکزی راہنماانجینئررضوان انورچوہدری ، بڑھنگ کوٹ جیمل میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے کہاکہ بہت سارے لوگ عوام میں وسوسے ڈالتے رہے مگرانھیں ناکامی ہوئی اور آئندہ بھی ہوگی۔

ہم آپس میں شیروشکرہیں میرے لیے راجہ فاروق حیدرخان کے ساتھ بطوروزیرکام کرنا بہت اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم نے مجھے پہلے اپنی جماعت اور پھرحکومت میں اپنانائب بنایا جس پرمیں انکاشکرگزارہوں۔ حکومت سنبھالے ہوئے چھ ماہ ہوئے ہیں۔ میں تمام وعدے پورے کروں گا۔ مرحلہ وار ایک ایک اعلان پر عمل درآمدہوگا۔ بھمبرکے اندر دس سال میں کسی وزیراعظم نے باضابطہ دورہ نہیں کیا۔

یہ اعزاز وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کوجاتاہے۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران جس طرح کے اعلانات ہوئے مجھے یقین ہے کہ عوام کے اعتماد پرپورااترنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے اپنے خطاب میں کہاکہ راجہ محمدفاروق حیدرخان کے نام پریہ الیکشن ن لیگ نے لڑا اور جیتا۔ میاں محمدنوازشریف کے ویژن اور پیغام کوفاروق حیدرخان نے آزادکشمیر کے کونے کونے میں پہنچایا۔ پچھلے وزیراعظم جاگتے نہیں تھے اور موجودہ سوتے نہیں ہیں۔ یہ دن رات آپ کے لیے کام کرتے ہیں۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں