آزادکشمیر حکومت صحت سمیت شہریوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ، چو ہدری طا رق فا روق

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:04

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چو ہدری طا رق فا روق نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر صحت سمیت تمام شہریوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، اعلانات کا نہیں عملی کام کرنے کا قائل ہوں ،سی پیک منصوبہ خطہ میں گیم چینجر ثابت ہوگا ،اگلے دس برسوں میں سی پیک کی وجہ سے بھمبر میں تعمیر وترقی کا انقلا ب آئیگا ۔

ہفتہ کوڈسٹر کٹ ہیلتھ آفس بھمبر میںسو ل ڈسپنسر ی وزچہ بچہ سنٹر کی افتتا حی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستا ن محمد نواز شر یف،صدر آزاد کشمیرمحمد مسعود خا ن ،وزیر اعظم آزادکشمیر را جہ فا روق حیدر خا ن ، وفاقی وزیراحسن اقبا ل اور ڈا کٹر نجیب نقی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بھمبر کو سی پیک میں شا مل کیا ۔

(جاری ہے)

یہاں صنعتی زو ن بنے گا جس سے بزنس کیلئے ایک بہت بڑا موقع مل رہا ہے ، حکومت نے اپنے اہداف طے کر لئے ہیں جلد ی کی بجائے دیکھ بھا ل کر آگے بڑ ھنا چا ہتے ہیں ،ڈی ایچ او آفس میںوزیر اعظم آزادکشمیر را جہ فا روق حیدر خا ن ،وزیر صحت ڈا کٹر نجیب نقی اور ڈی جی ہیلتھ نے ڈسپنسر ی کے قیا م میں تعاون کیا، جس کیلئے بھمبر کے شہر ی ان کے شکرگزار ہیں ۔

اس ڈسپنسر ی کو خوا تین کے لئے خصوصاً 24گھنٹے کیلئے فنکشنل کیا جا ئے پو لیو میں100فیصد کا میا بی پر تما م متعلقہ لو گوںکو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔آزادکشمیر پر ایک پر امن خطہ ہے جہاں تعصبا ت نہیں ہیں ۔ پا ئلٹ ہا ئی سکو ل میں جمنیز یم بنا یا جا ئیگا جو کھیلوں اور تقر یبا ت کے کا م آئیگا سٹیڈ یم کو فعال کر رہے ہیں ،چلڈر ن پا رک کا وعدہ کیا تھا بہت جلد بھمبر کے شہریوں کے لیے 300کنا ل رقبہ پر ایک بڑا اور خو بصورت پا رک بنا کر دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا انتخا بی مہم کے دو را ن عوام نے بھر پور مطا لبہ کیا تھا کہ بھمبر کے شہر یوں کو نزدیک تر ین صحت کی سہو لتیں مہیا کریں گے اور آج ان کا یہ دیر ینہ مطا لبہ پو را کر رہے ہیں ،میڈیا اور یو تھ مسائل کو اجا گر کر نے کیلئے اپنا کر دار ادا کر ر ہے ہیں شہر کے تما م مسائل سے آگا ہ ہوں۔ لو کل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یہاں پر واٹر فلٹر یشن پلا نٹ لگا نے کا جائز ہ لیں اگلے 6ما ہ میں بھمبر کی ٹو ٹی پھو ٹی سڑ کوں پر کا م شروع ہو جا ئیگا جو محکمے مو جود نہیں ان کے قیام کے علاوہ ان کی پوسٹیں تخلیق کی جائیں گی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میںٹی ایچ کیو کے برابر سہولیات میسروہاں بھی عملہ کی کمی ہے ،جلد ڈی ایچ کیو میں ڈا کٹرز ،پیرا میڈ یکل سٹا ف اور دوسری ضرو ریا ت کو پو را کر دیا جا ئیگا ،شہر کی ترقی کے لیے جامع پلان بنا رہے ہیں، بھمبر شہر اور دیگر علاقوں میں بجلی کا نظام بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمرزمہیا کریں گے ،بھمبر شہر میں صفا ئی کے نظا م کو ٹھیک کیا جا ئیگا با ئی پاس روڈ کو بہتر بنا یا جا ئیگا بھمبر شہر اور مکہا ل میں پا نی کی کمی کا مسئلہ ہے اس کو حل کر رہے ہیں ۔

بھمبر شہر میں سیو ریج کا ایشو کاخاصاً پیچیدہ ہے اس منصوبہ کو سردار سکندر حیات کے دور میں منظور کرایا،بعد کی حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں،اس پر تو جہ کی ضرورت ہے بھمبر کے لو گوں کو اپنے مسا ئل سے بہت کم دلچسپی ہے یو تھ نے بیڑہ اٹھا یا ہوا ہے بلا تخصیص سا رے شہر کی خد مت کر ینگے میڈ یا مثبت تنقید کرے آفیسرا ن اپنی حا ضر ی کو یقینی بنا ئیں ۔

اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر اقبا ل حسین چو ہدری نے کہا کہ سو ل ڈسپنسر ی زچہ بچہ مر کز وزیر حکومت کی ہدا یت پر شروع کی گئی ہے جس کا مقصد بھمبر شہر کے رہا ئشیوں کو قر یب تر ین طبی سہو لتیں مہیا کر نا ہے یہ ایک مکمل طبی مر کز بنا دیا گیا ہے جہاں ڈا کٹرز ،پیرا میڈ یکس سے لیکر تما م ضرو ریا ت وادویا ت مہیا کر دی گئی ہیں ۔آزا دکشمیر بھر میں پولیو ویکسینشن میں پہلے نمبر پر ہے پو لیو مہم کا آغاز سینئر وزیر چو ہدری طا رق فا روق کے دست مبا رک سے کر ادیا گیا ہے اور پولیو ٹیمیں اگلے دنوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائیں گی۔اس موقع پر ایس ڈی او فا روق زبیر نے سینئر وزیر حکومت کو بر یفنگ دی ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں