پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی ،2 گرفتار

منگل 17 جنوری 2017 17:19

بھمبر ۔ 17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سٹی تھانہ پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی بھمبر یاسین بیگ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی تھانہ بھمبر سہیل یوسف نے اے ایس آئی نوید ،ڈی ایف سی عقیل اسلم سمیت پولیس نفری کے ہمراہ ڈکیتی کے مقدمہ میںمطلوب ملزم فاروق سکنہ چک سکندر تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کو اس کے گائوں سے چھاپہ ما ر کرگرفتار کر لیا،ملزم فاروق نے 22سال قبل 1994 میں موہڑسدھا کے قریب ساتھی کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کی تھی ،اس وقت واقع کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھاجبکہ ملزم فاروق کو عدالت نے اشتہار ی قرار دے دیا تھا جسے گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کر لیا ،پولیس نے ایک دوسرے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم صفدر سکنہ گڑھا فرماں کو سرائے عالمگیر سے گرفتارکر لیا ہے ،ملزم صفدر کے خلاف 2005میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ عدالت اسے اشتہاری قرار دے چکی ہے ،بھمبر کے عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں