بھمبر، سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان خطے کی بڑی اقتصادی طاقت بن کر ابھرے گا، رضوان انور

منگل 17 جنوری 2017 17:19

بھمبر ۔ 17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے قائم مقام مرکزی چیئرمین انجنئیر چوہدری رضوان انور، ضلعی صدر یوتھ ونگ بھمبرچوہدری اشتیاق محمودسوکاسن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان میں معاشی انقلاب کی بنیاد بنے گا،منصوبے کی تکمیل سے پاکستان خطہ کی بڑی اقتصادی طاقت بن کر ابھرے گا،بھمبر کی اس منصوبے میں شمولیت سے اس علاقے میں بھی خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،نوجوان سی پیک کے ثمرات سمیٹنے کے لیے خود کو تیار کریں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھمبر کو سی پیک میں شامل کرنے پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ،صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،وفاقی احسن اقبال ،سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،ڈاکٹر نجیب نقی اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت ٹھوس اقداما ت اٹھا رہی ہے،ن لیگ کے پائیدار ترقی کے وژن کو عملی جامع پہنانے کے لیے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کا رول بہت اہم ہے ،انہوں نے کہا کہ بھمبر میں نئی سڑکوں کی تعمیر ،زرعی یونیورسٹی ،کارڈیالوجی سنٹر ،گرڈ اسٹیشن کے منصوبوں سمیت سی پیک منصوبے کے دور رس نتائج بر آمد ہوں گے اور بھمبر کے لوگ ترقی کے میدان میںباقی ملک کی طرح آگے بڑھیںگے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں