بھمبر کوسی پیک منصوبہ میں شامل کرنے سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی، حافظ فضل الرحمن ڈار

جمعرات 19 جنوری 2017 17:13

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے راہنما حافظ فضل الرحمن ڈار نے کہا ہے کہ بھمبر کو سی پیک منصوبہ میں شامل کرنا مسلم لیگ ن کی حکومت کا لائق تحسین کارنامہ ہے ،اس سے بھمبر سمیت پورے خطہ میں خوشحالی آئے گی، لوگوں کو روزگار ملے گا، ملکی معیشت مضبوط ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان کا دورہ بھمبر نیک شگون ہے، صدر آزادکشمیر کا کامیاب دورہ کرانے پر سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق مبارکباد کے مستحق ہیں، صدر آزادکشمیر کے دورہ بھمبرکے ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور بھمبر کے ساتھ ماضی کی محرومیوں و ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ میں تعمیر ترقی کا انقلاب برپا کردے گی۔۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں