بھمبر،پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات ،ڈیموکریٹک پینل کے تمام امیدواروںنے کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 20 جنوری 2017 17:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن (ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن )کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل کے تمام امیدواروںنے کامیابی حاصل کر لی ،ڈیموکریٹک پینل کے امیدواروں نے ضلع بھمبر،تینوں تحصیلوںبھمبر، برنالہ، سماہنی اور ڈی ایچ کیواسپتال بھمبرسے مخالف پینل انصاف ہیلتھ یونٹ کو شکست دیدی، ڈیموکریٹک پینل کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل کے تمام امیدواروںنے کامیابی حاصل کر لی۔ انتخابات میں غلام مصطفی ضلعی صدر ،راجہ ناصر علی سینئر نائب صدر ،صائمہ حنیف نائب صدر ،مرزا محمد طارق جنرل سیکرٹری ،محمد عظیم گوندل ایڈیشنل سیکرٹری ،محمد غلام عباس سیکرٹری مالیات ،غا لب حسین سیکرٹری نشرواشاعت جبکہ محمد زمان چوہدری آرگنائزر منتخب ہو گئے ،ڈی ایچ کیو بھمبرمیں تبسم اقبال کو صدر ،یاسر صغیر سینئر نائب صدر،زہرہ عابد نائب صدر،محمد قاسم جنرل سیکرٹری ،عابد حسین سیکرٹری مالیات،محمد عاصم سیکرٹری نشرواشاعت جبکہ بشارت عزیز کوآرگنائزر منتخب کر لیا گیا ،تحصیل بھمبر سے محمد اسلام صدر ،رخسانہ نذیر نائب صدر ،خالد محمود جنرل سیکرٹری ،مدثر شریف سیکرٹری مالیات اور راجہ جاوید کو سیکرٹری نشرو اشاعت ،تحصیل سماہنی سے محمد سعید احمد صد ر،بدرہ خاتون نائب صدر،افضال احمد جنرل سیکرٹری،خورشید احمد سیکرٹری مالیات ،شاہد کریم نشرواشاعت اور دریز خان آرگنائزر،تحصیل برنالہ سے محمد اشرف کو صدر ،ملک رشید اعوان جنرل سیکرٹری ،محمد عمران سیکرٹری مالیات ،محمد معروف خان سیکرٹری نشرو اشاعت جبکہ راجہ محمد اکرم کو آرگنائزر منتخب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا جو4بجے تک پر امن طریقے سے جاری رہا،آخری اطلاعات تک تنظیم کے مرکزی عہدوں پر ڈیموکریٹک پینل کے صدارتی امیدوار افضل شاہین کو مخالف امیدوارحفیظ اعوان جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر ڈیموکریٹک کے میر عارف کو انصاف ہیلتھ یونٹ کے سردار مزمل پر واضح برتری حاصل تھی ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں