بھمبر،وزیر اعظم اور آزادکشمیر کابینہ نے ریاست میں بہترین طرز حکومت کی بنیاد رکھ دی ہے،چوہدری عرفان الحسن

پیر 23 جنوری 2017 17:56

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ امریکہ کے صدر چوہدری عرفان الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے ہمیشہ میرٹ اور انصاف کی بات کی ہے ،بھمبر سے چوہدری عتیق الرحمان برسالوی کی بحیثیت تحصیل چئیرمین زکوة و عشر کمیٹی تعیناتی مسلم لیگ ن کی میرٹ پر کارکن نوازی کی بہترین مثال ہے ،لیگی قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ تمام فیصلے نہایت سوچ سمجھ کر اور میرٹ پر کر رہی ہے ،چوہدری عتیق الرحمان برسالوی ایک مسلمہ سیاسی و سماجی رہنماء ہیں جن کے چئیرمین بننے سے سیاسی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عرفان الحسن نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، قائم مقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق اور آزادکشمیر کابینہ نے ریاست میں بہترین طرز حکومت کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں