مسلم لیگ ن سٹی یوتھ ونگ کے رہنمائوںکاچوہدری اشتیاق محمود سوکاسن کی بطور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر تعیناتی پرخیر مقدم

پیر 23 جنوری 2017 17:56

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن کی بطور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر تعیناتی پرمسلم لیگ ن سٹی یوتھ ونگ کے رہنمائوں نے چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن کی تعیناتی کابھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن سٹی بھمبر کے چئیرمین کمانڈر راجہ مسعود اقبال ،صدر راجہ عبیدالرحمان ،جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اشتیاق محمود بہترین سیاسی ورکر ہیں ،یوتھ ونگ کو آرگنائز کرنے اور لیگی امیدواروں کی الیکشن کمپین میں انہوں نے اہم رول ادا کیا ،قیادت نے تنظیمی خدمات کے صلہ میں انہیں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر کے عہدہ پر تعینات کر کے یوتھ ونگ کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

یوتھ ونگ کے رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کا ٹیک آف توقعات سے بھی بہتر ہے ،آزادکشمیر میں میرٹ ،قانون کی بالا دستی کے لیے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ،قائم مقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق اور ان کی ٹیم بھرپور محنت کر رہی ہے ،جس کے فوائد جلد عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ حکومت مزید کارکنوں کومیرٹ کے مطابق سیاسی بنیادوں پر ایڈجسٹ کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں