حکومت آزاد کشمیر نہتے لوگوں پر ظلم و بربریت بند کرے، بیرسٹر سلطان کا انتباہ

ہم خود کرپشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور کرپشن کے اسکینڈلز جلد عوام کے سامنے لائیں گے وزیر اعظم میرپور کو کوئی پیکج تو نہ دے سکے لیکن آتے جاتے عوام کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس دیکر جا رہے ہیں ، استقبالیہ سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 19:26

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو خبردار کیا ہے کہ وہ نہتے لوگوں پر ظلم و بربریت بند کرے آج بھمبر میں کر پشن کی تفصیلات بتانے کے لئے وزیر اعظم سے ملنا چاہتے تھے تو ان لوگوں کو بجائے وزیر اعظم شنوائی دیتے نہتے لوگوں کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ لوگ وزیر اعظم کو کرپشن کی تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے لیکن وزیر اعظم اور سینئر وزیر چونکہ خود کرپشن میں ملوث ہیں وہ کیا ان لوگوں کی بات سنتے۔ہم خود کرپشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور کرپشن کے اسکینڈلز جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔وزیر اعظم میرپور کو کوئی پیکج تو نہ دے سکے لیکن آتے جاتے عوام کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس دیکر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھمبر میں علی بیگ کے مقام پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری عمران رشید کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب کی صدارت و میزبانی چوہدری عمران رشید نے کی ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم نے جہاں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے وہاں آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق اور حکومتی کرپشن کو بے نقاب بھی کریں گے۔

حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات سے ہمارا کیس کمزور پڑ رہا ہے۔ وزیر اعظم لاٹھی سے سرکار چلانا چاہتے ہیں۔جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ خود ہی زیادہ جلدی میں ہیں۔ کیونکہ یہ خوب جانتے ہیں کہ اب نواز شریف اور آزاد کشمیر میں دھاندلی کی پیداوار حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔جبکہ ایک طرف راء کے ایجنٹ ایک گذشتہ ہفتے سے دہشتگردی کی لہر پورے ملک میں پھیلائے ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اپنی اور اپنے ساتھیوں کی کرپشن چھپانے کے لئے نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔ لیکن انہیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ میں عنقریب انکی کرپشن کے بڑے اسکینڈلز عوام کے سامنے لائونگا کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ وزیر اعظم اور سینئر وزیر کرپشن کرتے رہیں اور ہم خاموش رہیں۔** ر

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں