پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ، ڈپٹی کمشنر کچھی

منگل 10 جنوری 2017 19:17

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے پولیو سے پاک اور صحت مند معاشرے کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ضلع کچھی میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی دی جائیگی تاکہ قومی تین روزہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیاجاسکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) علی اعجاز نے پولیو مہم کے سلسلے میں اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی سربراہان،ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ دوپاسی اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے والدین اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پولیوٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں پولیو سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مہم کو بڑھ چڑھ کر کامیاب بیایا جائے پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی دی جائیگی اور غفلت برتنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او کچھی نے بتایا کہ ضلع کچھی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم سولہ جنوری سے شروع ہوگا جس میں ضلع کے 65240سے زائد پانچ سال تک کی عمر کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے جسکے لیئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر معذور بنادیتا ہے جسکی وجہ سے بچوں کی زندگی معاشرے میں اپائج بن کر گزرتی ہے اور وہ دنیا کی تیز رفتار ترقی کی دوڑ میں صحت مند بچوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں اس کیلئے بہت ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کی مستقبل کو پھولوں کی مکہتی کلیوں کی طرح تندرست رکھنے کیلئے عمر بھر کی معذوری سے بچاتے ہوئے پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر اپنی قومی ذمہ داری کو سر انجام دیں ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں