بولان میں ڈاکو اسلحے کے زور پر مسافر وین کو لوٹ کرفرار ہوگئے،لیویز ذرائع

جمعرات 19 جنوری 2017 16:19

کوئٹہ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) بولان کے علاقے میں نامعلوم ڈاکو اسلحے کے زور پر جیکب آباد جانے والی وین کو لوٹ کر ہزارون روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق بولان کے علاقے تحصیل بالا ناڑی لیویز تھانہ حاجی شہر کی حدود میں سبی سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین کو نامعلوم ڈاکو اسلحے کے زور پر روک کرتمام مسافروں سے موبائل فون اورہزاروں روپے نقدی چھین کر فرارہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں