ڈپٹی کمشنر ظریف ا لمعانی کاعوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر کاتفصیلی دورہ

جمعرات 12 جنوری 2017 23:10

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر ظریف ا لمعانی نے عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر کاتفصیلی دورہ کیا ، مختلف وارڈز ،صفائی کے انتظامات،ہسپتال عملہ کی کارکردگی ،رجسٹرحاضری،سٹور ،لیبارٹریز ،ایکسریز چیک کرکے معائنہ کیا،مریضوں کی حالت دریافت کی اور ان کے لواحقین سے کھل مل گئے ،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اختر علی ،سپرنٹنڈنٹ خان بھادر نے بریفنگ دیا،مریضوں کے خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،بہت جلد بلڈ بینک،آئی سی یو کا قیام،پانی کی فراہمی ، اور دیگر مسائل حل کی جائیگی،ہسپتال کی انتظامات تسلی بخش قرار دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق چارج لینے کے بعد پہلی مرتبہ ڈی سی ظریف المعانی نے اے سی اعزاز اللہ ،اے سی ڈاکٹر عظمت وزیر،پی آر او جانگیر خان کے ہمراہ ڈگر ہسپتال کا تین گھنٹوں سے زائد تفصیلی دورہ کیا ،دورہ کے دوران ہسپتال کا ہر شعبہ ،تمام وارڈز ،صفائی کے انتظامات چیک کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈگر ہسپتال ڈاکٹر اختر علی خان ،سپرنٹنڈنٹ خان بھادرنے ہسپتال کے تمام شعبوں ،سٹاف،لیبارٹریز،ایکسریز اور دیگر کی تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا،ڈی سی بونیرنے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کی۔

انہوںنے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کراولین ترجیح دے ان کے مشکلات دورکرنے میں دلچسپی لیں،اپنی ڈیوٹی کو ایماندارانہ انداز میں ادا کریں تاکہ شکایت کا موقع پید انہ ہوسکے،ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر نے باولے کتوں،سانپوں کے ڈھسنے سے متاثرہ مریضوں کیلئے ویکسین ،ہیپاٹائٹس سی کے ادویات،غریب مریضوں کیلئے دیگر قیمتی ادویات دینے کے حوالے سے بھی دریافت کیا اور ہسپتال سٹور کی ریکارڈ ،ایمرجنسی وارڈ، ایمبولینس گاڑی چیک کئے ،انہوں نے خبردار کیا کہ آج کا دورہ ہسپتال کے انتظامیہ اور سٹاف ،مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جبکہ اگلی دفعہ کسی بھی وقت مریض کی روپ میں ہسپتال کا دورہ کروں گا ۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں