پاکستان کی بڑی کرسیوں پر چور ب بیٹھے ہیں ،ملک میں لیڈر ز نہیں ڈیلرز کی حکمرانی ہے ،مساجد اور مدارس کے نام پر جلسے کرنے والے علماء ان حکمرانوں کی گود میں بیٹھتے ہیں جنہوںنے نیشنل ایکشن پلان میں مدارس اور مساجد کو دہشت گردوں کی مراکز کے طور قرار دئیے ہیں مگر چند وزارتوں کی خاطر علماء کرام انکے اتحادی ہے

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کا تقریب سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان کی بڑی کرسیوں پر چور ب بیٹھے ہیں ،ملک میں لیڈر ز نہیں ڈیلرز کی حکمرانی ہے ،مساجد اور مدارس کے نام پر جلسے کرنے والے علماء ان حکمرانوں کی گود میں بھیٹے ہیں جنہوںنے نیشنل ایکشن پلان میں مدارس اور مساجد کو دہشت گردوں کی مراکز کے طور قرار دئیے ہیں مگر چند وزارتوں کی خاطر علماء کرام انکے اتحادی ہے ،موجودہ حکمران سیکورٹی رسک اور قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے ،جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں پچاس فیصد ٹکٹ یو تھ کو دینگے ،حکمرانوں کے پاس تیرہ کروڑ نوجوانوں کے لئے کو ئی منصوبہ بندی نہیں ہے ،سپریم کورٹ کے ریمارکس جماعت اسلامی کے لئے باعث فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے الفاروق پبلک سکول پیربابا میں حلقہ پی کے 79 جماعت اسلامی یو تھ کے نومنتخب صدور کے حلف برداری تقریب اور کلپانی میں صوبائی وزیر حبیب الرحمان کے بھائی بشیر خان کے وفات پر ان تعزیت کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر سابق صوبائی سپیکر بخت جہان خان ،جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا ،جے آئی یو تھ کے صوبائی صدر عبدالغفار ،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر عاشق علی ،الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر زرفروش خان نے بھی خطاب کئے ۔

صوبائی امیر نے کہا کہ ملک میں سیاست کے نام پر کرپشن کا بازار گرم ہے ،یہاں کی دولت کو بیرون ملک منتقل کیا گیاہے اور غیر قانو نی طور پر اسکے مالک بنے ہوئے ہیں ۔جماعت اسلامی کے علاوہ ملک کے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں پراپرٹی پارٹیاں بن چکی ہے ۔حکمرانوں کی ناہلی اور کرپشن کی وجہ سے ملک کے اہم ادارے پی آئی اے ،ریلوے ،موٹر وے نقصان میں جارہے ہیں جب تک ان اداروں پر کرپٹ حکمران بھیٹے ہیں ،ہم ترقی نہیں کرسکتے ۔

انہوںنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں مساجد اور مدارس کو دہشت گردوں کے اڈے قرار دئے جارہے ہیں ۔مگر علماء کرام کی ایک مخصوص گروپ چند وزارتوں کی خاطر حکمرانوں کے اتحادی ہے اور وہ مدارس کے نام پر جلسے اور جلوس نکال رہے ہیں ،انہوںنے کہا کہ اے این پی نے ایزی لوڈ اور ایس ایم ایس کلچر کے نام پر کرپشن کا نیا نام باچاخانی متعارف کرایاہے مگر عوام نے ان کو پہچان لیاہے اور آئندہ الیکشن میں ان کو بری طرح شکست ہو گی انہوںنے کہا کہ یو تھ جماعت اسلامی کا اہم حصہ ہے اور آئندہ الیکشن میں پچاس فیصد ٹکٹ یو تھ کو دیں گے ۔

ہر سال دس لاکھ نوجوانان تعلیم سے فارغ ہوتے ہے مگر حکمرانو ںنے انکے بارے میں کو ئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے ،اس موقع پر انہوںنے جے آئی یو تھ کے نومنتخب صدور سے انکے عہدوں کا حلف لیا اور ان سے کہا کہ وہ وطن عزیز کو قائید اعظم اور علامہ اقبال کے امنگوں کے مطابق ملک بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں