بونیر،جبوچغرزئی میں گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

اتوار 22 جنوری 2017 14:20

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) بونیر کے علاقے جبوچغرزئی میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق بونیر کے علاقے جبوچغرزئی سے سواڑی جاتے ہوئے پک اپ گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں 9 افرادجاںبحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہو ئے،جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل تھے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گاڑی اسٹاپ پر رکی ہوئی تھی جہاں سے جانے کے لیے سواریاں بٹھائی جارہی تھیں کہ اسی دوران گاڑی میں بیٹھے بچے نے وین کو نیوٹرل کر دیا جس کے باعث گاڑی سرکتی ہوئی کھائی میں جا گری۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں