پاکستان وسائل سے مالامال ہے، بدقسمتی سے اس پر غلامان امریکہ کے ایماء پر چلنے والے حکمران مسلط ہیں ،لیڈرز ڈیلرز بن گئے ہیں، 20کروڑ عوام پینے کی صاف پانی،صحت ،اور تعلیم سے محروم ہیں

صوبائی امیرجماعت اسلامی مشتاق احمد خان جلسہ عام سے خطاب

منگل 21 فروری 2017 16:47

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالامال ہے۔مگر بدقسمتی سے اس ملک پر غلامان امریکہ کے ایماء پر چلنے والے حکمران مسلط ہے۔لیڈرز ڈیلرز بن گئے ہیں۔ اس ملک پر گزشتہ 70سالوں سے معاشی دہشتگرد حمرانان مسلط ہے۔ جن کی وجہ سے 20کروڑ عوام پینے کی صاف پانی،صحت ،اور تعلیم سے محروم چلے آرہے ہیں۔

حکمرانوں کی نااہلی اور غیروں کی اشاروں پر چلنے کی وجہ سے اس ملک کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی ایک ہمہ گیر تحریک کا نام ہے۔ہم سیاست ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت کررہی ہے۔جماعت اسلامی مظلوم مسلمانوں کی آواز بن گئی ہے۔ہم ملک میں خلافت راشدہ کا نظام چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کیلئے ہم روز اول سے جمہوری جدوجہد کرتے چلے آرہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے PK77خدوخیل جنگدرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے کسان کونسلر محمد حیات کے سربراہی میں 16خاندانوں کے 120افراد کے جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پرمنعقدہ جلسہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے علاوہ جلسہ سے صوبائی وزیر حبیب الرحمن خان ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر عبدالغفار خان ،PK77کے امیر محمد خنیف ایڈوکیٹ محمد رشید ،محمد کریم اور عبدالشکور ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ بونیر کے سرزمین پر غیور پختون آباد ہے ۔جنہوں نے انگریزوں کو شکست دی ہے۔جماعت اسلامی کیساتھ عوام کی فلاح اور ملک کو درپیش مسائیل سے نکالنے کیلئے پلان رکھتی ہے۔عوام کی نظریں جماعت اسلامی پر ہے۔انشاء اللہ 2018الیکشن میں عوام جماعت اسلامی کا بھر پور ساتھ دیں گے۔کیونکہ روٹی کپڑا مکان،پختون اور اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں سے عوام نالا ہوچکے ہیں۔

اور آئے روز جوق درجوق جماعت اسلامی پاکستان کا ساتھ دیتے ہیں۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک وسائیل سے مالامال ہے۔مگر ملک پر کرپٹ حکمران مسلط ہے۔اور یہ حکمرانان اللہ اور رسول کی بجائے غلامان امریکہ کی ایماء پر چلے آرہے ہیں۔اگر ملک کو صالح قیادت مل گئی۔تو یہاں پر کوئی بھی تعلیم، صحت اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم نہیں ہونگے۔

غلط قیادت کی وجہ سے ہمارے بچے تعلیم سے محروم جبکہ باہر ممالک میں محنت مزدوری کررہے ہیں۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔پاکستان میں لیڈروں کی بجائے ڈیلرز مسلط ہے۔جن کے پاس سائیکل تک نہیں ہوتے آج کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ان لوگوں نے عوام کی بنیادی حقوق ہڑپ کیا ہے۔اگر جماعت اسلامی کو اقتدار ملی۔تو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ عوام کی غضب شدہ حقوق حکمرانوں کی پیٹ سے نکالیں گے۔ملک پر 70سال سے معاشی دہشتگرد مسلط ہے۔جنہوں نے ملک کے 20کروڑ عوام کو صاف پانی سے محروم رکھ دیا ہے ۔مقررین نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کر کے ان کی شمولیت کو اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے سنگ میل قرارد یا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں