بورے والاکے ظہیرنے گھریلو ملازمہ طیبہ کے والد ہونے کادعویٰ کردیا

بچی کا اصل نام رمضانہ بی بی ہے،2مہینے پہلے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بچی کی گمشدگی کی درخواست دی تھی،گھریلوملازمہ کے مبینہ والدظہیرکابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جنوری 2017 20:18

بوریوالا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جنوری2017ء):بورے والاکے ظہیرنے گھریلو ملازمہ طیبہ کے والد ہونے کادعویٰ کردیا،بچی کا اصل نام رمضانہ بی بی ہے،2مہینے پہلے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بچی کی گمشدگی کی درخواست دی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق بورے کے نواحی چک 407ای بی کے ظہیرنے ملازمہ طیبہ کے والد ہونے کادعویٰ کردیاہے۔

(جاری ہے)

طیبہ کے مبینہ والدنے بتایا کہ بچی کا اصل نام رمضانہ بی بی ہے۔

بچی کوتین سال پہلے صغریٰ بی بی کام کاجھانسہ دے کرفیصل آبادلے گئی۔اور عثمان نامی شخص کے گھرپہنچادیاتھا۔2مہینے پہلے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بچی کی گمشدگی کی درخواست دی تھی۔عدالت نے صغریٰ بی بی کوبچی کی بازیابی کاحکم دیاتھا۔ظہیرنے بتایا کہ عثمان نے ایک ہفتے پہلے طیبہ کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں