بوریوالہ،ایف آئی آرکے اندراج کی ذمہ داریاں فرنٹ ڈیسک عملہ کو سونپ دی گئیں

پیر 9 جنوری 2017 23:23

بوریوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء)آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تھانہ محرر سے روزنامچہ میں FIRکے اندراج کی ذمہ داریاں واپس لے کر تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر موجود عملہ کو تفویض کر دیں، انسپکٹر جنرل پولیس نے عوام کی شکایات اور ان کے ساتھ ہونیوالے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے فوری صدباب کے پیش نظر محرر تھانہ اور فرنٹ ڈیسک کے فرائض کی انجام دہی کیلئے احکامات کے مطابق روزنامچہ اور FIRکے اندراج کی تمام تر ذمہ داری کسی بھی قابل دست اندازی وقوعہ کے سرزد ہونے پر متعلقہ پولیس افسر خود فرنٹ ڈیسک کے افسران کے پاس بیٹھ کر استغاثہ کے مطابق FIRدرج کروائے گا جبکہFIRکے درج ہونے کے دو دن کے اندر اس میں کسی کمی یا غلطی کی تبدیلی کی جاسکے گی ،اس کے بعد FIRپول کام میں فیڈکروادی جائے گی ،اگر درج کی گئی FIRکی درخواست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں درج نہ کروائی گئی ہو تو بعد از FIRکمپلینٹ کا اندراج کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں کروایا جائے گا، اسی طرح آئندہ سے محرر تھانہ کے ذمے ہو گا کہ وہ حوالات تھانہ ملزمان کی بندی و دیگر امور کیلئے ملازمین کی تعیناتی ، شفٹ وائز تبدیلی ،مالخانہ تھانہ میں موجود مال مقدمہ کی حفاظت و اسلحہ کی صفائی ، ملازمین کو اسلحہ کی تقسیم اور واپسی، روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی روسٹر کی تیاری اور تھانہ کی مکمل صفائی کا بھی ذمہ دار ہو گا، آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام ماتحت عملہ ڈی پی اوز،ایس ڈی پی اوز اور تھانہ کے ایس ایچ اوز ان کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروائیں جبکہ کوتاہی کی صورت میں انہیں ذمہ داران کی رپورٹ کی جائے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں