بورے والا‘شہر اور مضافاتی بستیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

شہریوں کو سخت سردی میں کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ‘بچوں کو ناشتے کے بغیرسکولوں میں بھیجنے پر مجبور

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:28

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) شہر اور مضافاتی بستیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے شہریوں کو سخت سردی میں کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا بچوں کو ناشتے کے بغیرسکولوں میں بھیجنے پر مجبور شہریوں نے ارباب اختیار سے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر کے پائپ لائنوں میں گیس کا پورا پریشر چھوڑنے کا مطالبہ کیا شاہ فیصل کالونی ،سیٹلائٹ ٹائون ،شاہ فیض کالونی ،صادق ٹائون ،مجاہد کالونی اور اندرون شہر کے رہائشیوںچوہدری محمد یسین ،بابا خورشید احمد،محمد اکرم ،محمد شکیل ،ڈاکٹر محمد سرور ،ڈاکٹر محمد تنویر گجر ،محمد شفیق ،اخلاق احمد شاہ ،ظفر طور ،حاجی محمد اشرف بھٹی ،رائو محمد غفار ،بائو محمد جاوید قادری ،میاں خالد حسین ،حافظ محمد رضوان و دیگر شہریوں نے بتایا کہ جب سے سردی شروع ہوئی ہے شہر اورمضافاتی بستیوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے جب پائپوں میں گیس چھوڑی جاتی ہے تو گیس کا پریشر میں ٹی بی ایس سے کم کر دیا جاتا جس سے گھروں میں گیس نہیں پہنچ پا رہی ہے جبکہ عظیم آباد زراعت کے دفتر کے ساتھ لگایا گیا ٹی بی ایس بہت چھوٹا ہے اور اس پر بہت بڑی آبادی کے کنکشن ہیں ان علاقوں میں عام حالات میں بھی گیس کا پریشر پورا نہیں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کی وجہ سے گھروں میں کھانا تیار نہیں کیا جا سکتا ہے اور ہم اپنے بچوں کو ناشتے کے بغیر سکولوں میں بھیجنے پر مجبور ہیں اور اٴْنہیں کھانے اور ناشتوں کے لیے ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑتا ہے مہنگائی کے اس دور میں ان میں اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ ہوٹلوں سے کھانا منگوا کر اپنے اہل عیال کا پیٹ بھر سکیں انہوں نے ایم این اے چوہدری نزیر احمد آرائیں اور ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے شہر کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے بورے والا سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بند کروائیں اور پریشر کی کمی والے علاقوں میں گیس کا پریشر پورا کروانے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کے حکام سے شہریوں کا درینہ مسئلہ حل کروائیں ؂۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں