بورے والا، پولیس اور ملزموں کے مابین فائرنگ کی زد میں آ کر نمبردار کا بیٹا جاں بحق

پولیس سمیت 9 کے خلاف مقدمہ درج، تین کانسٹیبل گرفتار ،

بدھ 18 جنوری 2017 21:38

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی اور ملزموں کے مابین فائرنگ کی زد میں آ کر گائوں کے نمبردار کا بیٹا جاں بحق اہل دیہہ نے تین پولیس ملازمین کو پکڑ کر شدید زخمی کر دیا مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اڈہ رسولپور پر قائم پولیس چوکی مسمار کر کے بورے والا عارف والا روڈ بلاک کر دیا تھانہ صدر پولیس عارف والا نے مقتول کی ماں کے بیان پر ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی اور اے ایس آئی سمیت سات پولیس اہلکاروں سمیت 9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین کانسٹیبلوں کو گرفتار کر لیا واقعات کے مطابق گزشتہ شام تھانہ گگو منڈی پولیس کے انسپکٹر ایس ایچ او چوہدری محمد اکرم چٹھہ انچارج چوکی تاج پورہ محمد رئوف اقبال اے ایس آئی اور کا نسٹیبلان رضا کار محمد ندیم جوئیہ ،خواجہ عارف ،محمد شبیر ،محمد وسیم اور محمد عرفان ،عامر ارشد کھچی کے علاوہ دو نامعلوم پولیس ملازمین نے چک 167/EBمیں ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس کی زد میں آکر گائوں کے نمبرداربشیر احمد جٹ کا بیٹا اللہ دتہ جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ورثاء کے مطابق وہ پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا دیہاتیوں نے تین پولیس ملازمین کو قابو کر کے تشدد کیا اور بعد ازاں سینکڑوں دیہاتیوں نے اس پولیس گردی کے خلاف مشتعل ہو کر بورے والا عارف والا روڈ بلاک کر دی اور وہاں پر قائم پولیس چیک پوسٹ رسول پور کو مسمار کر دیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید مزید نفری کے ہمراہ اورتھانہ صدر عارف والا پولیس بھی موقع پر پہنچ اور رات گئے مقتول اللہ دتہ کی والدہ بشیراں بی بی کے بیان پر ایس ایچ او تھانہ گگو انسپکٹر محمد اکرم چٹھہ ،اے ایس آئی محمد رئوف اقبال سمیت 9اہلکاروں کے خلاف زیر دفعہ 7ATA-149-148-302کے تحت مقدمہ درج کر کے تین پولیس ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایس ایچ او اکرم چٹھہ اور دیگر ملازمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں