ہم نے ہمیشہ پارٹی اور دھڑے کی سیاست کی ہے ، پیر غلام محی الدین چشتی

کسی کا ساتھ دیا تو کھل کر اور مخالفت کی تو وہ بھی ڈٹ کر منافقت کی سیاست پر یقین نہیں ،چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:14

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)چیئر مین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی اور وائس چیئر مین رانا شاہد سرور نے کہا ہے کہ ہم نہ ہمیشہ پارٹی اور دھڑے کی سیاست کی ہے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے اگر کسی کا ساتھ دیا نیک نیتی اور کھل کر دیا مخالفت کی تو ڈت کر کی ہے ضلع کی سیاست سے منافقت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ڈیرے شیخ فاضل پر مسلم لیگ ن کے یوسی چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں اورکونسلروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے جن ممبران ضلع کونسل نے ہمارے پینل جو کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت وزیر اعظم میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا نامز د کردہ اور ٹکٹ ہولڈر تھا ہماری کھلم کھلا مخالفت کر کے پارٹی ڈسپلن اور آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے ہمارا اعلیٰ قیادت سے مطالبہ ہے کہ انکے اور انکی سرپرستی کرنے والوںکے خلاف کاروائی کی جائے اس موقع پر پیر عامر ممتاز چشتی ،چوہدری نثار احمد ولیکا ،چوہدری محمد کاشف رامے ،ملک حیدر لنگڑیال ،ملک اظہر حیات لنگڑیال ،راجہ غلام نبی ،رائو محمد شفیق ،پیر خالد بودلہ ،میاں شاہد ،طالب حسین ڈھڈی ،امیر علی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز کو اپنے گروپ کے قائدین کی مشاورت سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں خرچ کریں گے اور بلاتفریق ترقیاتی کام کروا کے ضلع کو ایک مثالی بنائیں گے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں