موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تمام مسلم لیگیوں کامتحد اور منظم ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے د، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ وہاڑی

ہفتہ 18 فروری 2017 20:04

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع وہاڑی کے صدر منظور برکت ماڑی والا مسلم لیگ ن سٹی بورے والا کے صدر شاہد نواب خان ،ضلعی صدر مسلم لیگ پروفیشنل ونگ کے صدر ڈاکٹر عبدالغفار ، مسلم لیگ لیبر ونگ تحصیل کے صدر حافظ عاطف ریاض اور رہنما وحید احمد قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تمام مسلم لیگیوں کو اپنے اختلافات ختم کرکے متحد اور منظم ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی گھنائونی سازش کر رہے ہیں دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو مسلم لیگی ورکرز ،عہدیداران وزیر اعظم کی قیادت میں ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سینیئر مسلم لیگی عہدیدار ملک مختار احمد لنگڑیال کی رہائش گاہ پر کوٹ نور محمد میں عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ کے ورکروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مسلم لیگ کے ضلعی رہنما چوہدری غیور اسلم ،شیخ فیصل ،سید فدا حسین شاہ ایڈوکیٹ ،ممتاز عاربی (آف میلسی )میاں طیب شریف، ذیشان حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر محمد بوٹا قریشی سابق کونسلر رانا رفیق احمد (ایم این ایف ) محمد اسلم ڈوگر کونسلر صدر یوتھ ونگ ماچھیوال کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں کو فعال کرنے کے لیے اجلاس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس کے بعد ایک ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کریگی کارکن ان کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں