مجلس احرار اسلام پاکستان کی سیہون شریف مزار پر دہشتگردی کی شدید مذمت

بے گناہ لوگوں کو مارنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری

ہفتہ 18 فروری 2017 20:04

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے سیہون شریف مزار پر دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو مارنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے وہ جامع مسجد ختم نبوت گرین ٹائون میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات پاکستان کے خلاف نئی عالمی منصوبہ بندی کا شاخسانہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام تو مر سکتے ہیں یا دعا کر سکتے ہیں لیکن حکمران کیا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیا حکومت، سیکورٹی اداروں کی کوئی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن جنرل راحیل شریف کے ساتھ ہی وابستہ تھا سید محمد کفیل بخاری نے دہشت گردوں کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر کی دعا کی انہوں نے مجلس احرار کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے دفاع و سلامتی اور قیام امن کے لیے ہر کوشش کی حمایت اور اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اس موقع پر مقامی احرار رہنما صوفی عبدالشکور بھی موجود تھے #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں