تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر تعمیرمنصوبوں کی منظوری دیدی گئی

ہفتہ 18 فروری 2017 23:05

بورے والا ۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)تحصیل ہیلتھ کونسل بورے والا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضروری اشیاء کی خریداری اور زیر تعمیر منصوبوں کی منظوری دیدی، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیلتھ کونسل بورے والا کا اجلاس گذشتہ روز زیر صدارت چیئر مین کونسل اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی منعقد ہوا ،اجلاس میں سیکرٹری میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم رانا ،ممبر پنجاب اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد عمران بھٹی ایڈمن آفیسر رائو محمد اسامہ منعم ،ڈونر شیخ محمد شہزاد مجید نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وارڈز میں سموک ہیٹ ڈی ٹیکٹر ،فائر الارم سسٹم ،آٹو میٹک ایئر فریشنرز کے علاوہ تین واٹر ڈسپنسر خریدے جائیں گے، اجلاس میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں سے مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایڈ ہاک ڈاکٹرز کی بجائے ریگولر ڈاکٹروں کی تعیناتی کی جائے ،علاوہ ازیں پانچ سٹریچر بیڈز کی تقرری کے علاوہ 90بیڈ کے نئے ہسپتال کو فنکشنل کرنے کے لیے حکومت پنجاب سے فوری منظوری حاصل کی جائے ، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لوگوں کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولتوں کے لیے کثیر فنڈز منظور کئے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور سروسز کو بہتر بنایا جا رہا ہے، انہوں ننے یقین دلایا کہ بہت جلد بورے والا THQہسپتال میں موجود کمی کوتاہی کو دور کر دیا جائے گا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں