چاغی، قطری شیخ کے شکار کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے،میر منیر احمد ریکی

اتوار 15 جنوری 2017 17:50

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) ماشکیل کے سیاسی قبا ئلی شخصیات میر منیر احمد ریکی،میر شبیر احمد ریکی،حاجی فتح اللہ ریکی میر خدائے رحیم ریکی اور دیگر معتبرین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شیخ کے شکار کے حوالے سے ہمارا اصولی موقف عوام اور علاقائی قبائل کے سامنے بالکل واضح ہے اور ہمارے موقف کو ماشکیل کے تمام قبائل سمیت مکمل عوامی حمایت حاصل ہے کیونکہ ہم نے ہمیشہ ذاتی و گروہی مفادات کو مسترد کرکے عوامی حقوق کی بات کی ہیں،ریکی قبیلہ کے سربرائی کے دعویدار کی جانب سے لفافہ کلچرکے ا لظام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے معتبرین نے تعجب کا اظہار کیاکہ تاریخی حوالے سے ریکی قبیلہ ایک با وقار قبیلہ رہی ہے مگر تاریخ سے نا آشنا ریکی قبائل کے سربراہی کے دعویدارگذشتہ ایک مہینہ سے خودقطری شیخ کے لفافے کے انتظار میںقطری شیخ کے نمائندوںکی چوکیداری میں مصروف ہے جو ایک باوقار قبائلی معتبر کی شایان شان نہیںاور لفافہ کلچر کے الظام لگانے والے ریکی قبائل کے خوش فہم سربراہ کو چاہیے کہ خود کے گریبان میںجھانک کر حلفیہ بیان دیںکہ انھوں نے خودشیخ خلیفہ کے نمائندے سے لفافے وصول نہیں کی ہیں،یقینی طور پریہ بات ثابت ہے کہ موصوف خود لفافہ کلچر کا حصہ ہے اور اپنی ذات کی بات بصورت الزام دوسروں پر عائدکرنے کی کوشش کر رہے ہیںمگر ماشکیل کے تمام قبائل و عوام حقیقت سے آشنا ہیںاور عوام مفاد پرستوں کو مسترد کرتے ہوئے حقیقی عوامی قیادت کے ساتھ ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں